لاہور: پاکستان کے قومی شاعر، حکیم الامت علامہ اقبال کے 144ویں یومِ ولادت کے موقعے پر مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کا مقصد شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب میں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مہمانِ خصوصی اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور عامر اقبال خان کی موجودگی میں حکیم الامت علامہ اقبال کو سلامی پیش کی۔
شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا 144واں یومِ ولادت آج منایا جارہا ہے
کالعدم ٹی ٹی پی سیز فائر معاہدے پر آمادہ ہے، وزارتِ اطلاعات