نواز شریف کی لاہور کی جائیداد 19 نومبر کو نیلام کی جائے گی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Deal is being made, reveals PML-N

لاہور: اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ نے 19 نومبر کو نواز شریف کی لاہور کی زمین کی فروخت کے لیے نیلامی کا اعلان کر دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر لاہور نے احتساب عدالت کے اپریل کے فیصلے کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی لاہور میں جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیا۔

135 اپر مال لاہور کے نام سے مشہور جائیداد کی نیلامی، موضع میاں میر، تحصیل کینٹ میں واقع ہے۔ نیلامی لاہور 19-11-2021 بروز جمعہ صبح 10:00 بجے اسسٹنٹ کمشنر آفس کینٹ کے احاطے میں کی جائے گی۔

نیلامی کے لیےکینٹ ٹاؤن ہال سمیت دیگر مقامات پر اشتہار بھی آویزاں کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ نیب کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ کے اثاثے نیلام کرنے کا فیصلہ توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دیے جانے کے بعد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ہمسایہ ملک نے نواز شریف کو منفی پراپیگنڈے کا ٹارگٹ دیا۔شہباز گل

بیورو نے ڈی سیز کو ایک خط میں نواز شریف کی قابل فروخت جائیدادوں کی تفصیلات بھی فراہم کی تھیں جن میں موضع مانک میں 940 کنال زرعی اراضی اور موضع بدوکی میں 299 کنال زرعی اراضی، موضع مال میں 103 کنال سے زائد اراضی اور تقریباً 312 کنال اراضی شامل ہیں۔

Related Posts