اسٹاک مارکیٹ میں 180پوائنٹس کی مندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: آج کاروباری روز کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر اتار چڑھاؤ کے بعد 180.76 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انڈیکس 47115.04 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روزکے دوران کاروبار میں 0.38 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔

دوسری جانب ملک بھر میں مسلسل کم ہونے والی امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا۔یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے ڈالر کی قیمت پاکستانی روپے کے مقابلے میں کم ہورہی تھی۔

سعودی عرب کی طرف سے اربوں ڈالرز کی امداد موصول ہونے کے بعد ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے کو مل رہی تھی، ایک موقع پر مارکیٹ میں امریکی کرنسی 175 روپے کی سطح سے تجاوز کر گئی تھی۔

تاہم امداد ملنے کے بعد ایک ہفتے کے دوران قیمت 170 روپے سے نیچے آ گئی تھی، تاہم گزشتہ دو کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بیان کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرمزید 50 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 170.01 پیسے سے بڑھ کر 170 روپے 51 پیسے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں آئندہ 3 سال میں 2 کے سوا باقی ٹیکسز ختم کردیں گے۔شوکت ترین

دوسری طرف انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی 40 پیسے مہنگی ہو گئی اور نئی قیمت امریکی ڈالر 170 روپے 40 پیسے پر فروخت ہو گئی۔