کراچی کور کی کمان لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کے حوالے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تبادلوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے کراچی کور کی کمان لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کے حوالے کردی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈ کوارٹرز کراچی میں آج کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں  لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے کراچی کور کی کمان لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کو سونپ دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے اس حوالے سے جاری کردہ بیان کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کور کمانڈر کراچی تعینات کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔

Related Posts