غریب طبقے پر بوجھ کم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غریب طبقے پر بوجھ کم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، وزیر اعظم
غریب طبقے پر بوجھ کم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد:و زیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، غریب طبقے پر بوجھ کم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف شوگر فیکٹریز (کنٹرول) ترمیمی ایکٹ 2021، پنجاب پریوینشن آف ہورڈنگ ایکٹ 2020 اور پنجاب رجسٹریشن آف گوڈاونز ایکٹ 2014 کی قوانین پر ہر صورت عملدرامد کو یقینی بنایا جائے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے صوبائی اور ضلعی حکومتیں فیلڈ میں نظر آئیں،قانون کے مطابق ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوری کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

پیر کو وزیر اعظم کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کا اجلاس ہوا جس میں چینی کے اسٹاک اور قیمتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ اس وقت ملک میں وافر مقدار میں چینی موجود ہے مگر سندھ کے شوگر ملوں کی بندش کے فیصلے سے قیمتیں بڑھیں ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ نے گندم بحران میں بھی وفاق اورباقی صوبوں کے فیصلوں سے اختلاف کیا جس کی وجہ سے ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

چونکہ پاکستان درآمدی اشیاء پر انحصار کرتا ہے اس لیے مقامی مارکیٹ پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں تاہم حکومت غریب طبقے پر بوجھ کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات لے رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ احساس راشن، کامیاب پاکستان، کسان کارڈ، صحت کارڈ اور احساس پروگرام کی دیگر اسکیمیں غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے جاری کی گئی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کے سامنے حقائق اور اعداد و شمار پیش کئیے جایئں اور موثر آگاہی مہم چلائی جائے انہوں نے کہاکہ قانون کے مطابق ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوری کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور مہنگائی کے اثرات کا احساس رکھتی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس وقت موجود چینی کے مکمل اسٹاک کو مارکیٹ میں لیا جائے اور 15 نومبر سے پورے ملک میں گنے کی کرشنگ کا آغاز کیا جائے۔

کرشنگ قوانین پر سختی سے عملدرامد کو یقینی بنایا جائیگا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔

مزید پڑھیں: نبئ اکرم ﷺ نے ریاستِ مدینہ کیلئے اپنی ذات کا عملی نمونہ پیش کیا۔وزیراعظم

وفاقی وزراء محمد حماد اظہر، فواد حسین، مخدوم خسرو بختیار، سید فخر امام، ڈاکٹر فروغ نسیم، مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین، مشیر داخلہ مرزا شہزاد اکبر، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، چیئرمین ایف بی آر موجود تھے ویڈیو لنک سے چیف سیکرٹری پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے سینئر افسران شریک ہوئے۔

Related Posts