لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وآل راؤنڈر محمد حفیظ کونوجوانوں کو موقع دینے کیلئے دورہ بنگلہ دیش سے دستبردارہوگئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ کی غیر موجودگی میں افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی، جہاں تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے. یہ دونوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔
دورے میں شامل تمام ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیل جائیں گے،یہ میچز 19، 20 اور 21 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:آسٹریلین کرکٹ ٹیم 24 سال بعد دورۂ پاکستان کیلئے تیار، شیڈول جاری کردیا گیا