سرجانی میں مسجد کی زمین کیلئے شیعہ سنی تصادم، ایک شخص قتل، علاقے میں کشیدگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

One killed in Shia-Sunni clash on mosque land in Surjani

کراچی: شہر قائد میں ایک بار پھر مذہبی تنازعات نے سر اٹھانا شروع کردیا، سرجانی ٹاؤن میں مسجد بنانے کیلئے پلاٹ کے تنازعہ پر زمین کا مالک قتل، علاقے میں کشیدگی، لوگوں میں شدید خوف و ہراس، واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

ذرائع کے مطاق سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر 4B میں 800 سو گز کے پلاٹ پر تنازعہ چل رہا تھا،ایک پارٹی زمین پر مسجد بنانے کیلئے بضد تھی جبکہ اہل تشیع مالک نے زمین دینے سے انکار کردیا تھا۔

علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق زمین کے تنازعہ پر دونوں مسالک کے گروہوں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے اور آج دونوں فریقین میں جھگڑے کے درمیان زمین کے مالک جہانزیب اسلم زیدی کو ہلاک اورسید شمس الحسن زیدی زخمی کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:آئندہ کوئی غلط کام نہیں کرینگے، کالعدم تحریک لبیک نے حکومت سے معافی مانگ لی

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی سید شمس الحسن زیدی کے بیان کے بعد صورتحال میں کشیدہ ہوگئی ہے جبکہ پولیس نے فائرنگ میں ملوث ایک ملزم عرفان میمن کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ سے زمین پر مسجد بنانے کے حوالے سے تنازعہ چل رہا تھا لیکن پولیس ودیگر اداروں نے کوئی کارروائی نہیں کی جس کی وجہ سے آج یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سرجانی میں شیعہ سنی تصادم کے خطرے کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں سے دونوں گروہوں کے ہمدرد سرجانی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور علاقے میں کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔

Related Posts