صنعتکاروں کا کے الیکٹرک بن قاسم پاور اسٹیشن تھری منصوبے کا خیرمقدم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Industrialists lauded K-E Bin Qasim Power Station

کراچی :نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ( نکاٹی) کے صدر فیصل معیز خا ن، نائب صدرنعیم حیدر نے کراچی الیکٹرک کی جانب سے گھریلو،تجارتی وصنعتی صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لیے بن قاسم پاوراسٹیشن تھری منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے صنعتی پیداواری سرگرمیوںکے لیے انتہائی خوش آئندقرار دیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ توانائی صنعتوں کوچلانے میںبنیادی خام کی حیثیت رکھتا ہے جس کے بغیرپیداواری عمل نا ممکن ہے لہٰذاکے الیکٹرک کا کراچی کے صارفین باالخصوص صنعتوں کو بلاتعطل بجلی فراہمی کا دعویٰ واقعی خوش آئند ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ صنعتوں کو بغیر کسی تعطل بجلی فراہم کرنے سے پیداواری عمل بلاکاوٹ جاری رہنے سے نہ صرف صنعتوں کو ترقی ملے گی بلکہ معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور روزگار کے بھی زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں آئندہ 3 سال میں 2 کے سوا باقی ٹیکسز ختم کردیں گے۔شوکت ترین

اس ضمن میں کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی، چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر عامر ضیاء اور پوری ٹیم کے مشکور ہیں جن کی کاوشوں کی بدولت بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا منصوبہ مکمل ہوتا نظر آرہاہے۔

نکاٹی کے رہنماؤں نے مزید کہاکہ کے ای یہ اقدام یقینی طور پرصنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی کا باعث بنے گا خاص طور پر صنعتوں کو جنریٹرز کے ذریعے بجلی کے حصول پر آنے والے خطیر اخراجات میں کمی آئے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ صنعتکار جنریٹرز پر انحصار کرنے کے بجائے کے ای کو ترجیح دیں گے تاہم کے ای کو بجلی کی لاگت کو بھی کم کرنا ہوگی جس سے صارفین پربوجھ کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

Related Posts