کراچی میں بس اسٹاپ پر کھڑے مشکوک شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے 80 سے زائد اسمارٹ فونز برآمد ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملیر سٹی سے چوری کیے گئے اور چھینے گئے 80 سے زائد موبائل فونز، ٹیبلٹس اور آئی پیڈز کی ترسیل ناکام بنا دی۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ برآمد کیے گئے موبائل فونز کی مالیت لاکھوں میں ہے۔
کراچی سے ہمسائے نے 13 سالہ بچی اغواء کرلی، ملزم خاندان سمیت فرار
کراچی، ناظم جوکھیو قتل کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
ملیر پولیس نے خفیہ اطلاع پر بس اسٹاپ پر کھڑے مشکوک شخص عمران شاہ کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 36 آئی فونز سمیت 80 سے زائد قیمتی اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس اور آئی پیڈز برآمد ہوئے۔ ملزم کے خلاف ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے گروہ میں شامل دیگر 7 ملزمان کے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ چھینے گئے اور چوری کیے گئے موبائل فونزسستے داموں خریدنے اور آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے کے بعد مختلف مارکیٹس میں فروخت کیے جاتے ہیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم چھینے گئے موبائل فونز سپلائی کیلئے لے جارہا تھا۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ عمران شاہ سے رابطے میں آنے والے دکانداروں سے بھی تفتیش کی جائے گی۔