کراچی: سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی نے سانحہ ساہیوال کے ملزمان کی بریت کے بعد روحانیت سے بھرپور ایک ٹوئٹ کیا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے نبی اکرم ؐ کا ایک قول شیئر کیا کہ نبی ؐ نے کہا،تم سے پہلے لوگ تباہ ہوگئے تھے کیوں کہ وہ غریبوں کو قانونی سزا دیتے تھے اور امیروں کو معاف کرتے تھے۔
نبی (ﷺ) نے کہا ،
“تم سے پہلے لوگ تباہ ہوگئے تھے کیوں کہ وہ غریبوں کو قانونی سزا دیتے تھے اور امیروں کو معاف کرتے تھے۔ اللہ کی قسم اس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر فاطمہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی) نے ایسا کیا (چوری کی ) ، میں اس کا ہاتھ کاٹ دوں گا “
# ساہیوال
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 25, 2019
اللہ کی قسم اس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر فاطمہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی) نے ایسا کیا (چوری کی ) ، میں اس کا ہاتھ کاٹ دوں گا۔
بعدازاں انہوں نے ہیش ٹیگ کے ساتھ ’ساہیوال‘ لکھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ٹوئٹ خاص سانحہ ساہیوال کے ملزمان کی بریت کے حوالے سے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی کی عدالت نےسانحہ ساہیوال میں ملوث تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشت گردی کی عدالت کا سانحہ ساہیوال کے تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم
بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال میں ملوث 6 پولیس اہلکاروں کی بریت کے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے فیصلے پر پنجاب حکومت کو اپیل دائر کرنے کاحکم دے دیاہے۔
مزید پڑھیں: سانحہ ساہیوال: وزیراعظم کی عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائرکرنے کی ہدایت