لاہور میں سگے باپ نے تشدد کرکے 9 ماہ کے بیٹے کی جان لے لی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

9-month-old son killed by father in Lahore

لاہور:سگے باپ نے تشدد کرکے 9 ماہ کے بیٹے کی جان لے لی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، بچے کی قبرکشائی کے بعد مزید تفتیش ہوگی۔

دلخراش واقعہ لاہور کے علاقے ساندہ میں پیش آیاجہاں سگے باپ نے تشدد کرکے اپنے 9 ماہ کے بیٹے کی جان لے لی،مقتول بچے کی والدہ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں انہوں نے کہا کہ ملزم بچوں پر تشدد کرتا تھا اور مجھے بھی تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔

مقتول کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرا شوہرمیرےسامنےبچےکو مارتا رہا، ان کا کہنا ہے کہ بچے کی چیخ وپکارسن کربےہوش ہوگئی۔ مجھےہسپتال لیجایا گیا اور بچے کی تدفین کردی۔

مزید پڑھیں:کیا نور مقدم قتل کیس کا ٹرائل واقعی دو ماہ میں مکمل ہو جائے گا؟

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے موسیٰ نامی نو ماہ کے بیٹے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور مار ڈالا۔پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں والد غلام مصطفیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرلیاگیا ہے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں، جبکہ قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ ہوگا اورپوسٹمارٹم میں قتل ثابت ہوا تو دفعات شامل ہونگی اور اس حوالے سے جلد حقائق سامنے لائیں گے۔

Related Posts