پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 9.1 فیصد اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 9.1 فیصد اضافہ
پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 9.1 فیصد اضافہ

کراچی: رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی)میں 9.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی تا اکتوبر 2020 کے دوران پاکستان میں 733.1 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی ہے۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کاحجم 672 ملین ڈالر رہا تھا۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ملک میں کی جانے والی ایف ڈی آئی میں 61.1 ملین ڈالر یعنی 9 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

ایس بی پی کے مطابق رواں مالی سال میں پاور سیکٹر میں سب سے زیادہ 352.3 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)کے تحت توانائی اور بنیادہ ڈھانچہ کے شعبوں میں چین کی سرمایہ کاری کا تسلسل جاری ہے۔

رواں مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2020 کے دوران چین کی ایف ڈی آئی کا حجم 332.3 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جولائی تا اکتوبر 2019 کیدوران چین میں پاکستان میں 64.3 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی تھی۔

Related Posts