بیماری کے بعد سنجے دت اورزیادہ ’ہینڈسم‘ ہوگئے ہیں، کنگنا رناوت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیماری کے بعد سنجے دت اورزیادہ ’ہینڈسم‘ ہوگئے ہیں، کنگنا رناوت
بیماری کے بعد سنجے دت اورزیادہ ’ہینڈسم‘ ہوگئے ہیں، کنگنا رناوت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے پھیپھڑوں کے کینسر کو شکست دینے والے بالی ووڈ کے مشہور اداکار منا بھائی سنجے دت کے بارے میں کہا ہے کہ بیماری کے بعد سنجے دت زیادہ ہینڈسم ہوگئے ہیں۔

مشہور اداکارہ کنگنارناوت نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’مجھے جیسے ہی معلوم ہوا کہ میں اور سنجے دت حیدرآباد کے ایک ہی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں تو میں اْن سے ملنے پہنچ گئی۔

اداکارہ نے سنجے دت کے ساتھ ملاقات کے دوران لی گئی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں سنجے دت سے ملنے پہنچی تو میں یہ دیکھ کر حیران ہوگئی ہے کہ وہ نہ صرف صحتمند تھے بلکہ پہلے سے زیادہ ہینڈسم دکھائی دے رہے تھے۔

اپنے پیغام کے آخر میں کنگنا نے سنجے دت کیلئے دعائیہ الفاظ بھی لکھے۔واضح رہے اداکار سنجے دت نے حال میں کینسر کو شکست دی ہے، انہوں نے کینسر کا علاج امریکا میں کروایا تھا۔

Related Posts