کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے دوران مثبت رجحان دیکھنے کو ملا۔
آج کاروباری روز کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 764 پوائنٹس اضافے سے 43621 پر بند ہوا۔
دوران کاروبار مارکیٹ کیپٹلائزیشن 102 ارب روپے بڑھ کر 7275 ارب روپے ہوگیا۔ بازار میں 54 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، کاروبار کی مالیت 16 ارب 83 کروڑ روپے رہی۔
دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مزید مستحکم ہوگیا، آج انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
مزید پڑھیں:یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ