راج کندرا کے گھر سے 70 فحش فلمیں برآمد، شلپاشیٹھی کیس سے لاتعلق

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
70 Pornographic Videos Recovered from Raj Kundra House

ممبئی :پولیس نے راج کندرا کے گھر سے سرور سمیت 70 سے زائد فحش فلمیں برآمد کرلیں،راج کندرا کیس میں شلپا شیٹھی کا اب تک کوئی فعال کردار تلاش نہیں کیا جاسکا۔

ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ممبئی کرائم برانچ نے اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایک سرور اور 70 سے زائد فحش فلمیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فحش فلمیں راج کندرا کے اسسٹنٹ امیش کمار کی جانب سے شوٹ کی گئی ہیں، سرور کو فرانزک کے عمل سے گزار کر معلوم کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ آیا اس سرور سے فحش ویڈیوز اپلوڈ کر کے کن کن لوگوں کو بھیجی گئیں۔

ممبئی کرائم برانچ نے نجی بینکوں سے رابطہ کر کے راج کندرا کے بینک کھاتوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں تاہم راج کندرا تفتیش میں پولیس سے تعاون نہیں کر رہے۔

ممبئی پولیس کمشنر نے فحش فلموں کے کیس میں راج کندرا کو اہم سازشی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ راج کندرا فحش فلموں کے تین واٹس ایپ گروپس کے ایڈمن ہیں۔خیال رہے کہ 19 جولائی کو راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپس پر نشر کرنے کے الزام میں پہلے سے درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پونم پانڈے کے راج کندرا پر سنگین الزامات، متاثرہ لڑکیوں کو آواز اٹھانے کا مشورہ

دوسری جانب فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی سے متعلق پولیس نے اہم اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر کی گرفتاری کے بعد شلپا شیٹی کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ اداکارہ کو جلد ہی طلب کیا جائے گا تاہم اب ممبئی پولیس نے واضح کیا کہ شلپا کو عدالت میں طلبی کا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کیس میں فی الحال شلپا شیٹھی کا اب تک کوئی فعال کردار تلاش نہیں کیا جاسکا ہے البتہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Posts