ولنگٹن: نیوزی لینڈ میں 7.1 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح نیوزی لینڈ زلزلے سے لرز اٹھا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ، زلزلہ کرماڈیک جزائرمیں آیا جو نیوزی لینڈ کے شمال مشرق میں تقریباً 1,000 کلومیٹر دور واقع ہے۔
نیوزی لینڈ کے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کے مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
جنوبی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 بچے شہید
اس کے علاوہ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے جنوبی بحرالکاہل میں زلزلے کے مرکز سے 300 کلومیٹر دور واقع ساحلوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کردی ہے۔
نیوزی لینڈ کے جزائر میں آنے والے زلزلے کےنتیجے میں ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔