مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 65ویں روز میں داخل،اشیائے ضروریہ کی شدید قلت

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 65ویں روز میں داخل،اشیائے ضروریہ کی شدید قلت
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 65ویں روز میں داخل،اشیائے ضروریہ کی شدید قلت

مقبوضہ جموں و کشمیر  کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بعد نافذ کرفیو آج  65ویں روز میں داخل ہوگیا ہے جبکہ بھارتی فوج کی طرف سے مسلسل سخت پہرے کے باعث مظلوم کشمیریوں کو ضروریاتِ زندگی کی اشیاء کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ 

کشمیر میں کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ معمولی اور زندگی بچانے والی ادویات بھی دستیاب نہیں۔ ٹرانسپورٹ کی آمدورفت اور مواصلات کا نظام مکمل طور بند ہے۔ انتظامیہ کے اصرار کے باوجود والدین نے بچوں کو کرفیو کے نفاذ کے دوران اسکول بھیجنے سے انکار کردیا ہے کیونکہ کشمیری والدین کو بھارتی فوج سے اپنے بچوں کی جان کی حفاظت کی کوئی امید نہیں ہے۔ مظلوم کشمیری عوام کرفیو کے باعث کھانے اور دواؤں سے محروم ہیں جبکہ سری نگر ہسپتال میں طبی ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہر روز کم از کم 6 مریض جاں بحق ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طب کا نوبل انعام 2امریکی، ایک برطانوی سائنسدانوں کے نام

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلسل 65روزسے جاری کرفیو کے باعث کشمیری عوام ضروریاتِ زندگی کی شدید قلت اور معاشی مشکلات  کا شکار ہیں جبکہ بچوں کے لیے دودھ اور عوام کے لیے زندگی بچانے والی ادویات کے ساتھ ساتھ دیگر اشیائے ضروریہ انتہائی قلیل ہیں۔

وادی میں کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے  بدستور بند ہیں اور مظلوم کشمیریوں کی نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد ہے۔ موبائل فون، ٹی وی اور انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ تمام دیگر ذرائع ابلاغ پر سخت پابندی عائد ہے۔ کشمیری حریت رہنماؤں کے ساتھ ساتھ بھارت نواز کشمیری سیاستدان بھی  زیادہ تر قید میں اور گرفتار ہیں یا پھر انہیں نظر بند کردیا گیا ہے جبکہ  قابض بھارتی فوج کی طرف سے وادی میں ٹرانسپورٹ کا نظام بھی مسلسل  بند ہے۔

یاد رہے کہ  وزیر اعظم پاکستان عمران خان چین پہنچ چکے ہیں  جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔آج وزیر اعظم کی  چینی ہم منصب لی کی چیانگ کے ساتھ ساتھ چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام عالم کے سامنے پیش کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان 3 روزہ دورۂ چین پر پہنچے ہیں جبکہ چین کے وزیر ثقافت اور چین میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی بھی چینی ائیر پورٹ پر استقبال کے لیے موجود تھیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان 3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ، چینی وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی

Related Posts