65 ارب کی قومی ہائی وے ژوب کی قسمت بدل دے گی۔وزیرِ اعلیٰ جام کمال خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مدت پوری ہونے سے قبل کوئٹہ کی بہتری کے منصوبے مکمل کرینگے،وزیراعلیٰ بلوچستان
مدت پوری ہونے سے قبل کوئٹہ کی بہتری کے منصوبے مکمل کرینگے،وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ 65 ارب کی لاگت سے تیار ہونے والی ژوب تا کوئٹہ قومی ہائی وے ژوب کی قسمت بدل دے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ ژوب سے کوئٹہ کی قومی ہائی وے 65 ارب کی لاگت سے تیار ہونے والا منصوبہ ہے جو ژوب، قلعہ سیف اللہ، کچلاک، پشین اور بلوچستان کے شمالی حصوں کی قسمت بدل کر رکھ دے گا۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ یہ منصوبہ بلوچستان میں ہزاروں ملازمتیں پیدا کرے گا اور جب یہ مکمل ہو جائے گا تو صوبے کے عوام اس سے مستفید ہوسکیں گے۔ انہوں نے نیشنل ہائی وے کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔ 

Related Posts