کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے تحت مظفر گڑھ میں 61 ٹن سے خوراک پیکجز تقسیم

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

’’کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر‘‘ نے  صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں 61 ٹن اور 750 کلوگرام خوراک کے پیکجز تقسیم کردیے۔

یہ اشیائے خورونوش سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کی گئیں۔ اس سے سب سے کمزور طبقہ کے 4 ہزار 550 افراد مستفید ہوں گے۔

یہ پروگرام امدادی اور انسانی ہمدردی کے ان منصوبوں کے تحت ہے جو سعودی عرب کی طرف سے شروع کئے جاتے ہیں۔

دوسری طرف ’’کنگ سلمان ریلیف‘‘ مرکز نے سری لنکا کے شہر کٹان کوڈی میں اندھے پن سے نمٹنے کے لیے نور سعودی رضاکارانہ پروگرام کا آغاز بھی کردیا ہے۔

شاہ سلمان ریلیف مرکز سوڈان میں سال 2023 عیسوی کے لیے سوڈان میں خوراک کی حفاظت کو سپورٹ کرنے کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر راش بیگز تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

Related Posts