رمضان کی آمد آمد ہے جس کے دوران دن کے وقت کھانا کھانے کی بجائے مسلمان سحری کرکے روزہ رکھتے ہیں جبکہ ہر 5 میں سے 3 پاکستانی روٹی، ، چاول یا رات کے بچے ہوئے کھانے سے سحری کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آن لائن سروے کی ویب سائٹ گیلپ سروے نے بتایا کہ ہر 5 میں سے 3 یعنی 60 فیصد پاکستانی کہتے ہیں کہ رمضان کے دوران روزہ رکھنے کے لیے وہ روٹی، چاول یا رات کے بچے ہوئے کھانے سے سحری کرتے ہیں۔
پیغام میں گیلپ پاکستان نے آن لائن سروے کے لیے سوال کیا کہ رواں سال کے دوران ماہِ رمضان میں آپ سحری کے دوران کیا کھانا پسند کریں گے؟
آن لائن سروے کے دوران کیے گئے سوال کے جواب میں 48 فیصد پاکستانیوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران وہ اپنی سحری چائے اور پراٹھے کے ساتھ کرتے ہیں۔
سروے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے 60 فیصد پاکستانیوں نے بتایا کہ ان کی سحری روٹی، سالن اور چاول کے ذریعے ہوتی ہے اور آئندہ بھی اپنی یہی روایت برقرار رکھیں گے۔
سحری کے حوالے سے سوال کے جواب میں 39 فیصد پاکستانی شہریوں نے کہا کہ کھانے کے ساتھ ساتھ سحری میں ہم دودھ اور دہی کا بھی استعمال کرتے ہیں۔
سوال کے جواب میں 5 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ سحری کے دوران ہم کچھ نہیں کھاتے جبکہ 6 فیصد پاکستانیوں کا جواب تھا کہ ہم سحری نہیں کرتے۔
3 in 5 (60%) Pakistanis say they keep their fast by eating roti, rice or gravy for #sehri in #Ramadan ????
What are you planning to eat for Sehri this Ramadan?
Access full report at: https://t.co/7PpI2dhYeD and keep watching this space for more interesting Ramadan statistics pic.twitter.com/1nplWxZcOU
— Gallup Pakistan (@GallupPak) April 16, 2020