عیسیٰ نگری میں 6 سالہ بچی سے زیادتی، علاقہ مکینوں کا احتجاج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

6-year-old Christian girl raped in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :عیسیٰ نگری میں کمسن بچی کےساتھ مبینہ زیادتی کے واقعہ پرعلاقہ مکین مشتعل ،زیادتی کرنے والے ملزم کےگھرکاگھیراؤکرلیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق عیسیٰ نگری گلی نمبر 6 میں جنسی درندگی کا ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ، ایک چھ سالہ مسیحی بچی کو علاقہ مکین ملزم محمد انور آزاد نے اپنی جنسی درندگی کا نشانہ بنایا جبکہ ملزم کو علاقہ مکینوں نے پکڑ لیا۔

مزید پڑھیں:سپرہائی وے پر پی پی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ، لالہ رحیم محفوظ رہے

واقعہ کیخلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیااورپولیس نے احتجاج ختم کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی جس سے چندافراد زخمی ہوگئے جبکہ احتجاج میں مظاہرین کے پتھراؤ سے ایک پولیس اہلکار زاہد حسین زخمی ہوگیا۔

ہنگامہ آرائی کے باعث سر شاہ سلیمان روڈ پر ٹریفک روانی متاثرہوئی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کواسپتال روانہ کردیاگیا،ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

Related Posts