کراچی میں لڑکیوں سے جنسی زیادتی کے 6ملزمان پکڑے گئے،3 کی تلاش جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sachal police seized Smuggled goods

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر میں لڑکیوں سے اجتماعی جنسی زیادتی اور اغواء کی وارداتوں میں اضافہ،رواں برس ہونے والے تین واقعات کے ملزمان قانون کی گرفت میں آگئے۔

پولیس حکام کے مطابق عزیز بھٹی ،اورنگی ٹاؤن اور منگھوپیر پولیس نے کارروائیاں کرکے اجتماعی زیادتی اور لڑکیوں کے اغواء میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کرلیاجبکہ 3 کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تفتیشی حکام  کا کہنا ہے کہ 6 جنوری کو شانتی نگر سے ثمینہ کوزذیادتی کی نیت سے لے جایا گیااور3 رکنی گینگ نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ،پولیس نے اہم ملزم دانش کو گرفتار کرلیا دیگر کئ تلاش میں چھاپے جاری ہے ۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ عابد قائم خانی کا کہنا ہے کہ 20 جنوری کو 13 سالہ لڑکی افشاں کواورنگی ٹاؤن میں جنسی ذیادتی کا نشانہ بنی ،تفتیشی پولیس نے اجتماعی ذیادتی میں ملوث اسفند اور انتظار کو گرفتار کرلیا ۔

لڑکی سے ذیادتی کا مقدمہ 29 جنوری کو درج کیا گیا تھا ،منگھوپیر سے 10 فروری کو نوجوان لڑکی انمتہ کو اغواء کیا گیا تھا ،انمتہ کو کار میں اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا تھا،پولیس نے کچھ دیر میں بازیاب کراکر 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں:مہران ٹاؤن میں خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار، سنسنی خیر انکشافات

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ کا کہنا ہے کہ گینگ ریپ اور لڑکیوں کے اغواء کے تین اہم واقعات میں پیش رفت ہوئی مزید چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Related Posts