خیر پور میں 5ویں جماعت کا طالبعلم زیادتی کے بعد قتل

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

5th grade student Kana Sachdev killed after rape in Khairpur

خیرپور: ملک میں جنسی زیادتی کے واقعات میں ہولناک اضافہ، خیر پور میں 5ویں جماعت کے طالبعلم کوزیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

خیرپور کے علاقے ببرلو کے ہندو محلے سے گذشتہ روز سے لاپتہ کانا سچدیو کی لاش خالی مکان سے مل گئی،مقامی پولیس بھی جائے حادثے پر پہنچی اور بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال خیرپور منتقل کیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے سے زیادتی ثابت ہوگئی۔

دوسری جانب سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے واقعہ پر افسوس و مذمت کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان سے دلی افسوس کا اظہار اور انصاف کی یقین دہانی کراتا ہوں۔

مزید پڑھیں:حکومت نے جنسی زیادتی کے مجرم کو نامردبنانے کا قانون واپس لے لیا

حلیم عادل شیخ کاکہنا ہے کہ سندھ میں بچوں کے ساتھ بڑھتے واقعات افسوسناک ہیں، وحشی درندوں کو فوری گرفتار کیا جائے، افسوسناک واقعے پر نامراد سرکار ستو پی کر سو رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اپنی قیادت کے نقش قدم پر ایسے ملزمان کی سرپرست بنی ہوئی ہے، پیپلزپارٹی نے ریپ کے مجرموں کو سزا کے بل کی مخالفت کی، معصوم بچے کے ورثاء کو انصاف دلائیں گے۔

Related Posts