پاکستان کے 58 فیصد شہری کورونا کے باعث بے روزگار ہوسکتے ہیں۔سروے میں انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے 58 فیصد شہری کورونا کے باعث بے روزگار ہوسکتے ہیں۔سروے میں انکشاف
پاکستان کے 58 فیصد شہری کورونا کے باعث بے روزگار ہوسکتے ہیں۔سروے میں انکشاف

اسلام آباد: آن لائن سروے کی ویب سائٹ گیلپ پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے 58 فیصد شہری کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن  کے باعث بے روزگار ہوسکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں  گیلپ پاکستان نے کہا کہ ہر 5 میں سے 3 یعنی 58 فیصد پاکستانی شہریوں کو کورونا وائرس کے باعث بے روزگار ہونے کا خوف لاحق ہے۔

آن لائن سروے کے دوران گیلپ نے پاکستانی شہریوں سے سوال کیا کہ کیا آپ موجودہ صورتحال میں ملازمت کھونے کے خوف میں مبتلا ہیں؟ جس کا 58 فیصد پاکستانیوں نے مثبت جواب دیا۔

سروے کے دوران گیلپ کے سوال پر 58 فیصد پاکستانیوں نے اتفاق کیا کہ انہیں ملازمت سے محروم ہونے کا خوف لاحق ہے جبکہ 16 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ انہیں ایسا کوئی خوف نہیں ہے۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے 4 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ ہم اس سے اتفاق یا اختلاف نہیں کرتے جبکہ 22 فیصد پاکستانی شہریوں نے سوال کا کوئی جواب نہ دیتے ہوئے یہ تاثر دیا کہ  ہم اِس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بے روزگاری کے باعث ذہنی امراض پھیل رہے ہیں۔وسیم اختر

Related Posts