اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں رشوت لے کر بھرتیاں کرنے کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IESCO
IESCO

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بل ڈسٹری بیوٹرز کی 556 سیٹوں پر کروڑوں روپے رشوت لے کر بھرتیاں کرنے کاانکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئیسکو کی مینجمنٹ نے شہریوں نوکریوں کے نام پر کروڑوں روپے بٹورتے ہوئے میرٹ کا قتل کردیا۔

گزشتہ دنوںآئیسکو میں 556 بل ڈسٹری بیوٹرز کی پوسٹیں شائع ہوئی تھیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ آئیسکو کی مینجمنٹ نے من پسند اور کروڑوںروپے رشوت دینے والے افراد کو بھرتی کر لیا ہے۔

IESCO candidate

علاوہ ازیں مینجمنٹ نے ملازمین کے بچوں کے20فیصد کوٹہ پر بھی عام شہریوں کو بھاری رشوت کے عوض خلاف میرٹ بھرتی کر لیا ہے جس کی وجہ سے ملازمین سراپا احتجاج ہیں، اس حوالے سے ایم ایم نیوز نے 8 افراد کی تقرری کے لیٹرز بطور ثبوت حاصل کرلئے ہیں۔

Related Posts