کراچی میں اسٹریٹ کرائمز جاری، فیکٹری ملازم سے 2 ملزمان 5 لاکھ لوٹ کر فرار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سائٹ صنعتی ایریا کراچی کو لٹیروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیاہے، عبدالہادی
سائٹ صنعتی ایریا کراچی کو لٹیروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیاہے، عبدالہادی

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز جاری ہیں، فیکٹری کے ملازم سے 2 ملزمان 5 لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں پیش آیا جہاں گاڑی میں لگے ہوئے کیمرے نے 2 ملزمان کو 5 لاکھ روپے لوٹ کر لے جاتے ہوئے ریکارڈ کر لیا۔

فوٹیج میں فیکٹری کے ملازم شفیع الدین کے ساتھ 2 ملزمان کو لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک ملزم پہلے گاڑی میں تلاشی لیتا رہا جس کے بعد اس نے متاثرہ شہری کے کپڑوں سے پیسے نکال لیے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمان کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ملازم شفیع الدین کا پیچھا کر رہے تھے۔ اورنگی میں فیکٹری کا آؤٹ لیٹ ہے جہاں سے فیکٹری ملازم کیش لے کر آتے ہیں۔ ملزمان نے دکان پر کیش دیکھ لیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کیش دیکھنے کے بعد شفیع الدین کی گاڑی کا پیچھا کرنا شروع کردیا۔ واقعے کا مقدمہ فیکٹری مالک حنیف کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں کام کرنے والی 2 ماسیوں نے ریٹائرڈ نیوی آفیسر کے  گھر کا صفایا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 5 روز قبل گلستانِ جوہر بلاک 1 میں ریٹائرڈ نیوی آفیسر کے گھر 2 ماسیوں نے چوری کی۔ متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ ہم نے ثناء اور عائشہ نامی گھریلو ملازمائیں 7 روز قبل ملازمت پر رکھی تھیں۔

مزید پڑھیں: کراچی، گلستانِِ جوہر میں  2 ماسیوں نے گھر کا صفایا کردیا

Related Posts