بھارتی فوج کی ایل اوسی پر پھر بلا اشتعال فائرنگ ، خاتو ن شہید ، تین شہری زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

50-year-old woman martyred in unprovoked Indian firing along LoC

راولپنڈی : بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل اوسی پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تتہ پانی اور جند روٹ سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 50سالہ خاتون شہید اور تین شہری زخمی ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے تتہ پانی،جندروٹ سیکٹرزپربلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کونشانہ بنایاگیا، بھارتی فوج نے شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کااندھادھنداستعمال کیابھارتی اشتعال انگیزیوں سے50سال کی خاتون شہید اور 4سالہ نایاب سمیت 3شہری زخمی ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں کوطبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ معمول بن چکی ہے ، چند روز قبل بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے شدید فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 45 سالہ مقامی شہری زخمی ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی جابر فوج نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر باگسر سیکٹر کے علاقے پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والے 45 سالہ مقامی زخمی شہری کو طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی ناکہ بندیاں جاری، شہریوں کی بلا جواز گرفتاریاں معمول بن گئیں

پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی در اندازی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔

Related Posts