ملک کی معیشت کا پہیہ چلانے والے کراچی کے 3کروڑعوام کو حق دینا ہوگا، حافظ نعیم

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کی معیشت کا پہیہ چلانے والے کراچی کے 3کروڑعوام کو حق دینا ہوگا، حافظ نعیم
ملک کی معیشت کا پہیہ چلانے والے کراچی کے 3کروڑعوام کو حق دینا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اس ملک کی معیشت کا پہیہ چلانے والی تین کروڑ عوام کو ان کا حق دینا ہوگا، پی ٹی آئی کراچی سے چودہ سیٹیں لینے کے بعد بھی کراچی کے حقوق سے لاعلم ہے،کوئی سندھیوں کو اور کوئی مہاجروں کو بے وقوف بناکر اپنے مفادات کی سیاست کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کی اچھی بات ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہے، ہم ظلم کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، پی ٹی آئی والے صرف وزیراعظم سے اربوں روپے کے اعلانات کراکے دلاسے دلاتے ہیں، کراچی پیکج کا اعلان کیے چالیس دن ہوگئے،مگر شہر کی ایک سڑک کی تعمیر یا کوئی مسئلہ حل کرنے کی ابتداء نہیں کی گئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو ایم اے جناح روڈ پر حق دو کراچی کو تحریک کے حوالے سے 16،17اور18 اکتوبر کو ہونے والے 3 روزہ ریفرنڈم کے سلسلے میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجتماع میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، اجتماع ایک بڑے سیاسی جلسے کا منظر پیش کر رہا تھا۔

حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے درمیان موٹر وے کی تعمیر میں کرپشن ہوئی ہے، ملک بھر میں سینکڑوں ترقیاتی منصوبے شروع ہو کر تکمیل پا گئے،مگر کراچی میں صرف ایک منصوبہ نواز شریف دور میں شروع ہوا تھا جو اب تک مکمل نہیں ہوسکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کو حق دو تحریک میں کسی کی شراکت دار نہیں بنے گی، ابھی یہ بھی نہیں پتہ کہ بلدیاتی انتخابات ہوتے بھی ہیں یا نہیں تاہم جب ہوئے اتحاد کی بات تب دیکھی جائے گی مگر بعض لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ کراچی کو حقوق دو تحریک میں ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد ہو سکتا ہے تو یہ محض قیاس آرائی ہیں۔

ہم نے یہ تحریک شروع کی ہے اور جماعت ہی اس تحریک کو پروان چڑھائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے لئے کھلے ہیں، وہ کراچی کے حقوق کے لئے ہماری مہم میں شریک ہوں،ان کی سیاسی وابستگیاں اپنی جگہ حقوق دو کراچی کو ریفرنڈم پرچی گھر گھر،یونیورسٹیز، فیکٹریوں تک پہنچائی جائیں گی۔

Related Posts