سری نگر: بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں بد ترین دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں مزید 5 کشمیری نوجوانوں نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق مودی حکومت کے ایماء پر بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ غاصب بھارتی فوجیوں نے جموں و کشمیر کے علاقے پلوامہ اور بڈگام میں 5 کشمیری نوجوانوں محاصرے کی آڑ میں شہید کردیا۔
بھارت نے 10 سال میں 1 لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا۔پاکستان