بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 11 اور 12 مئی کی درمیانی شب بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان میں ایف سی کیمپ پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 سپاہی شہید، 3 زخمی

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنانے کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں کا فضائی نگرانی کے ذریعے بلور کے قریبی پہاڑوں میں تعاقب کیا، دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملحقہ علاقوں میں فرار ہونے والے چند دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لیے آپریشن جاری ہے،سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Posts