کراچی میں طوفانی ہوائیں چلنے سے بچے سمیت 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں طوفانی ہوائیں چلنے سے بچے سمیت 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کراچی میں طوفانی ہوائیں چلنے سے بچے سمیت 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں مہلک ثابت ہوئیں، ہواؤں سے دیواریں گر جانے کے سبب 7 سالہ بچے سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد موٹر سائیکل سوار توازن قائم نہ رکھنے کے باعث گر کر زخمی ہوئے۔ تیز ہوا نے ناردرن بائی پاس پر پاور ہاؤس کے قریب موٹر سائیکل سوار سلپ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، تاجر سے رقم اینٹھنے والے 3 بھتہ خور گرفتار، 2 لاکھ برآمد

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کی شناخت صادق اور اجمل کے نام سے کر لی گئی ہے۔ گلشنِ معمار میں تیز ہواؤں نے گھر کی دیوار گرا دی جس کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ میت ہسپتال منتقل کردی گئی۔

اسپارکو روڈ، بلدیہ ٹاؤن میں گھر کی چھت کا حصہ گرنے کے باعث گھر میں موجود 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تیز ہواؤں سے جماعتِ اسلامی کا دھرنا بھی متاثر ہوا۔ ٹینٹ، قناتیں، بینرز اور لائٹس بھی گر گئیں۔ نارتھ کراچی میں زیر تعمیر دیوار گر گئی۔

زیر تعمیر دیوار گرنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ سرجانی ٹاؤن کے علاقے کنیز فاطمہ میں بھی دیوار گر گئی۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی رفتار 45 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ تیز اور گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ آج رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ 

 

Related Posts