دوران ڈکیتی شہری کو زخمی اور اپنے ہی ساتھی کو قتل کرنے والا 5رکنی گروہ گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوران ڈکیتی شہری کو زخمی اور اپنے ہی ساتھی کو قتل کرنے والا 5رکنی گروہ گرفتار
دوران ڈکیتی شہری کو زخمی اور اپنے ہی ساتھی کو قتل کرنے والا 5رکنی گروہ گرفتار

کراچی:اورنگی ٹاؤن سے دوران ڈکیتی شہری کو زخمی اور اپنے ہی ساتھی کو ہلاک کرنے والے ملزم سمیت پانچ رکنی ملزمان گروہ گرفتارکرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم عابد شاہ نے مورخہ 28 جنوری 2021 کو اپنے ساتھی کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر اکبر اسٹیل پر داخل ہوا اور دوران واردات دکان مالک اعجاز کو فائرنگ کر کے زخمی کیا اور فرار ہوئے۔

بعد واردات ملزم نے فرار ہوتے دوران اپنے ساتھی کو بھی گولی مار کے ہلاک کردیا تھا۔زخمی شہری کے بھائی سکندر کی مدعیت میں تھانہ اورنگی میں درج ہے۔

موجودہ CCTV فوٹیج میں بھی شہری کو زخمی کرنے کے بعد ملزمان کو فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ملزمان مورخہ 06-01-2021کو پرائیویٹ کمپنی کے ماسٹر صابر حسین سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور 135000 نقدی چھین کر فرار ہوئے تھے۔

ایس ایچ او پیرآباد نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے پانچ رکنی ملزمان کے گینگ کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان سے 04 عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن، شہریوں سے چھینی گئی نقدی و موبائل فونز اور 03 موٹرسائیکلز بھی برآمدکرلی گئی۔

ملزمان کے زیر استعمال برآمدہ موٹرسائیکلز بھی شہریوں سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی۔ملزمان نے دوران انٹروگیشن متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔ملزمان نے نومبر 2021 میں مرغی/چکن سپلائی کی گاڑی سے اسلحہ کے زور موبائل فون اور 70000 نقدی چھین کر فرار ہوئے تھے۔

ملزمان نے نومبر 2021 میں دوبارہ مرغی/چکن سپلائی کی گاڑی سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور 160000 نقدی چھین کر فرار ہوئے تھے۔ملزمان نے کچھ روز قبل عابد شاہ کے ساتھ مل کر تھانہ ڈاکس کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات کی۔

ملزمان کو اعتراف کردہ مقدمات میں شناخت و تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجا جائے گا۔ملزمان کی گرفتاری کے متعلق شہر کے دیگر تھانہ جات میں مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

ملزمان عادی مجرم ہیں اور متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔گرفتار ملزمان میں عابد شاہ ولد شہزاد، محمد عامر ولد محمد ارشد، عبدالعزیز عرف طور، عبدالرحمن ولد خلیل اور نوید ولد علی حیدر شامل ہیں۔

Related Posts