لاطینی امریکا کی جیل میں بد ترین ہنگامہ آرائی، 41 خواتین قیدی ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاطینی امریکا کے ملک ہنڈوراس کی جیل میں بد ترین ہنگامہ آرائی کے دوران فائرنگ اور چاقو کے واروں سے 15 جبکہ جل کر 26 خواتین ہلاک ہوگئیں۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 41 تک جا پہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہنڈوراس کے علاقے تیگو سیگلیا سے 12 میل دور خواتین جیل میں بد ترین ہنگامہ آرائی کے دوران 26 خواتین جل کر جبکہ دیگر گولیاں یا چاقو لگنے سے ہلاک ہوئیں۔ لاشوں کی شناخت کا عمل شروع کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مودی سرکار کی عدم توجہ، عازمین حج کو بد انتظامی کا سامنا

حکام کا کہنا ہے کہ جیل میں خواتین قیدیوں کے 2 گروہوں کے مابین شدید ہنگامہ آرائی کے دوران 7 خواتین زخمی بھی ہوئیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جیل میں ہنگامہ آرائی کے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ قیدی گینگ کی خواتین آئے روز دیگر قیدیوں پر تشدد کرتی ہیں اور نئی خواتین قیدیوں کیلئے جیل کے حالات انتہائی کشیدہ رہتے ہیں جبکیہ ہونڈوراس کی جیلوں میں متعدد ہنگامہ آرائی کے واقعات پہلے بھی ہوچکے ہیں۔

قبل ازیں جیل میں قیدی خواتین کے گروہوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں 4 سال قبل 18 جبکہ 11سال قبل 350 خواتین قیدی ہلاک ہوگئی تھیں۔ حکومت قیدی خواتین کیلئے جیل کے کشیدہ حالات کو بہتر کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

Related Posts