پاکستان میں کورونا کے 40 نئے کیسز رپورٹ، 111 مریضوں کی حالت تشویشناک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 40 نئے کیسز رپورٹ، 111 مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 40 نئے کیسز رپورٹ، 111 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 1 ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی جبکہ کورونا کے 111 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے کیسز اور اموات کا سلسلہ نہ رک سکا۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16 ہزار 165 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 40 مثبت نکلے۔

این آئی ایچ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.25 فیصد رہی۔ کورونا کے 111 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک چائنا میں ایک بار پھر کورونا وائرس نے سر اُٹھانا شروع کردیا ہے، شنگھائی میں مہلک وائرس سے ایک دن میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 38 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں ایک بار پھر کورونا کا زور، ایک دن میں 38 ہلاکتیں

بین الاقوامی میڈیا کااس حوالے سے کہنا ہے کہ چین کے مشرقی تجارتی مرکز شنگھائی میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے۔

اسی طرح شنگھائی میں گزشتہ روز 7 ہزار 84 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے جب کہ دو روز قبل بھی کرونا ٹیسٹنگ کے دوران پورے دن میں 8 ہزار 932 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

Related Posts