میئر کراچی کی ہدایت پر کراچی میں 4 منزلہ عمارت مکینوں سے خالی کرا لی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میئر کراچی کی ہدایت پر کراچی میں 4 منزلہ عمارت مکینوں سے خالی کرا لی گئی
میئر کراچی کی ہدایت پر کراچی میں 4 منزلہ عمارت مکینوں سے خالی کرا لی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 میئر کراچی  وسیم اختر کی ہدایت پر شہرِ قائد کے علاقے کوثر نیازی کالونی میں واقع 4 منزلہ عمارت کو مکینوں سے خالی کرا لیا گیا ہے جبکہ میئر کراچی کے مطابق یہ عمارت گرنے کا خطرہ ہے۔

اس حوالے سے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ 4 منزلہ عمارت ایک جانب جھک چکی ہے اور کسی بھی وقت گر سکتی ہے، اس لیے اسے خالی کروانا ضروری تھا۔

گفتگو کے دوران میئر کراچی نے بتایا کہ فائر بریگیڈ، ریسکیو یونٹ اور سٹی وارڈنز کی ٹیمیں متاثرہ بلڈنگ پر پہنچ گئی ہیں تاکہ اس کاجائزہ لیا جاسکے جبکہ چیئر مین ضلع وسطی نے بھی متا ثرہ بلڈنگ کا دورہ کیا ہے۔

چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے آج بلڈنگ کے دورے کے دوران مکینوں سے ملاقات کی جبکہ ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مطابق وائس چیئرمین سیّد شاکر علی اور یو سی 22 کے چیئرمین ندیم ہدایت ہاشمی بھی عمارت پر موجود ہیں۔

شہرِ قائد میں عمارت گرنے کے خطرے کے پیش نظر میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں لوگوں کی حفاظت کا معقول انتظام ہو۔ تمام حفاظتی انتظامات مکمل رکھے جائیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سانحہ گلبہار(گولی مار) 6منزلہ عمارت زمین بوس ہونے اور 27افراد کے ملبے تلے دب کر مرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم جاوید نے عدالت میں پیشی کے موقعے پر زبان کھول دی۔

ملزم جاوید نے 3 روز قبل بیان دیا کہ سرکاری افسران سب پیسے لیتے ہیں۔ میں میڈیا کے ذریعہ درخواست کرتا ہوں کہ گلبہار کی تمام غیر قانونی عمارتیں مسمار کی جائیں کیوں کہ تمام ہی ناقص مٹیریل سے تعمیر کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: گلبہار میں عمارتوں کی  ناقص میٹریل سے تعمیر کا انکشاف

Related Posts