کراچی، اورنگی ٹاؤن سے 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث 3ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورنگی پولیس کی ٹیکنکل بنیاد پر دوسری اہم کارروائی، ملزم گرفتار
کورنگی پولیس کی ٹیکنکل بنیاد پر دوسری اہم کارروائی، ملزم گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد میں اورنگی ٹاؤن سے 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث 3 ،ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ ملزمان نے جرائم کے حوالے سے اعترافی بیان دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیے گئے ملزمان نے 100 سے زائد ڈکیتی اور  اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان ریکی کرکے کاروباری افراد کو نشانہ بناتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

پشاور، توہین مذہب ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت

ترجمان رینجرز کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملزمان بینک آنے جانے والے افراد سے لوٹ مار کرتے تھے، موٹرسائیکلیں چوری کرکے بلوچستان کے علاقے چیکو باغ میں فروخت کی جاتی تھیں۔ ملزمان نے 150 سے زائد موبائل فونز لوٹے۔

پاکستان رینجرز کا کہنا ہےکہ ملزمان حکمت اللہ، ظاہر شاہ اور عبدالرشید نے 100 سے زائد ڈکیتی اور  اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں اور  5لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹنے کے ساتھ ساتھ منشیات فروشی کا بھی اعتراف کر لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ملزمان سے زیر تفتیش جرائم کے حوالے سے مزید پوچھ گچھ اور تفتیش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر بڑی کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کے 5 اہم دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق 2 روز قبل خفیہ اطلاعات پر گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان میں کارروائیاں کی گئیں، جن میں کالعدم تنظیم سے وابستہ عبدالمقیت، عابد وحید، گل زمان، رمضان اور اکرام کو گرفتار کرلیا گیا۔

Related Posts