کراچی(نگاہ محمد) جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تیسری ویمن لاء کانفرنس 7 مارچ کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوگی۔ پیغام پاکستان، لاء اینڈ جسٹس کمیشن پاکستان کانفرنس کے انعقاد میں جسٹس ہیلپ لائن کی معاونت کریں گے۔
ویمن لاء کانفرنس 2020 کی سفارشات مرتب کی گئی ہیں۔ کانفرنس سندھ، پنجاب ، کے پی کے، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی منعقد کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
کانفرنس کا پہلا سیشن کراچی میں ہوگا جبکہ دوسرا سیشن پنجاب میں منعقد کیا جائے گا۔ پنجاب کیلئے سیموئیل پیارا کو ٹاسک کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:آرٹس کونسل میں ادب فیسٹیول میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت