پشاورمیں منعقدہ 33ویں نیشنل گیمزاختتام پذیر ہوگئے، 380میڈلز کےساتھ آرمی کی پہلی پوزیشن

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

national games
پشاورمیں منعقدہ 33ویں نیشنل گیمزاختتام پذیر ہوگئے، میڈل ٹیبل میں سب سے زیادہ 380 میڈلز آرمی نے جیتے اور پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ پنجاب نے تمام صوبوں میں سب سے زیادہ میڈلز جیتنے کا بھی اعزاز حاصل کیا ہے۔

پشاورمیں منعقدہ 33ویں نیشنل گیمز اختتام پذیر ہوگئے، میڈل ٹیبل میں سب سے زیادہ 380 میڈلز آرمی نے جیتے اور پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ پنجاب نے تمام صوبوں میں سب سے زیادہ میڈلز جیتنے کا بھی اعزاز حاصل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 33ویں نیشنل گیمز پشاور اختتام پزیر ہوگئی ہیں،نیشنل گیمزمیں پاک آرمی پہلے، واپڈا دوسرے جبکہ نیوی تیسرے نمبرپربراجمان ہے، پاک آرمی نے مجموعی طور پر 380 میڈلز حاصل کئے آرمی نے 150 گولڈ، 134 سلور، 96 برونز میڈلز حاصل کیے، پاکستان واپڈا 320 میڈلز کے ساتھ دوسرا نمبر پر رہی واپڈا نے 148 گولڈ،99 سلور اور 73 برونز میڈل حاصل کیے۔

تیسرے نمبر پر پاکستان ریلوے نے 12 گولڈ،20 سلور اور 73 برونز کے ساتھ مجموعی طور پر 104 میڈلز حاصل کیے، پاکستان نیوی نے مجموعی طور پر 67،پنجاب نے 49، پاکستان ائرفورس نے 58، خیبرپختونخوا نے 41 میڈل حاصل کیے۔

33ویں نیشنل گیمز میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے دستے نے کل 49میڈلز جیت کر 5ویں پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ پنجاب نے تمام صوبوں میں سب سے زیادہ میڈلز جیتنے کا بھی اعزاز حاصل کیا ہے،پنجاب کے دستے نے1622پوائنٹس حاصل کرکے ایک گولڈ، 14سلور، 34برانز میڈلز جیتے ہیں۔

پشاور میں ہونے والے نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں ہوئی گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان تقریب کے مہمان خصوصی تھے اس موقع پر سینئرصوبائی وزیر عاطف خان، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل عارف حسن بھی موجود تھے ۔

پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عامر جان نے گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان سے پنجاب کی ٹرافی وصول کی، قیوم سٹیڈیم پشاور میں ہونے والی اختتامی تقریب میں پنجاب کے چیف ڈی مشن ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی تھے۔

صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے 33ویں نیشنل گیمز پشاور میں پنجاب کے کھلاڑیوں کو 49میڈلز جیتنے پر مبارکباد دی ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 33ویں نیشنل گیمز پشاور میں ملک بھر سے کھلاڑی شریک تھے ، نیشنل گیمز میں سخت مقابلے ہوئے ہیں جن میں پنجاب کے کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے بھی پنجاب کے دستے کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب کو صوبوں میں اول پوزیشن دلائی ہے ، پنجاب کے کھلاڑیوں نے محبت اور جذبے سے مقابلوں میں حصہ لیا ، انشاء اللہ مستقبل میں پنجاب کے کھلاڑی اس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

Related Posts