ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پاک فوج کے 3 میجر برطرف، 2 کو قیدِ بامشقت کی سزا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پاک فوج کے 3 میجر برطرف، 2 کو قیدِ بامشقت کی سزا
ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پاک فوج کے 3 میجر برطرف، 2 کو قیدِ بامشقت کی سزا

ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پاک فوج کے 3 میجرز کو برطرف کر دیا گیا  جبکہ ان میں سے 2 افسران کو بامشقت قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تینوں میجرز کو ڈسپلن کی خلاف ورزی اور اختیارات کے غلط استعمال کے باعث ملازمت سے برطرف کیا گیا۔

مزید پڑھیں: عدالت نے عمران فاروق کیس میں گواہان کے ساتھ لندن پولیس کے افسران کو بھی طلب کر لیا

آئی ایس پی آر کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افسران کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی گئی  اور ملازمت سے برطرفی کے ساتھ ساتھ قیدِ بامشقت کی سزا بھی سنائی گئی جبکہ پاک فوج کی طرف سے یہ اقدام ہر قومی ملازم کی قوم کو جوابدہی اور احتساب کے احساس کا مظہر ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر فائرنگ کی  جس کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی نعمت اللہ ولی شہید ہو گئے جبکہ 2 خواتین زخمی ہوئیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے کنٹرول لائن کے قریب بروہ اور چیری کوٹ سیکٹر میں سیریاں گاؤں سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین زخمی ہوئیں جبکہ سپاہی نعمت اللہ کی شہادت کے بعد پاک فوج نے بھارت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی۔

مزید پڑھیں: ایل او سی پر ایک بار پھر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا سپاہی نعمت اللہ شہید

Related Posts