کراچی: ناظم جوکھیو قتل کیس میں مقتول کی آڈیو اور ویڈیو کو مرکزی شواہد کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ، پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش کی روشنی میں مزید 3 ملزمان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، ایڈیشنل آئی جی نے جام اویس کو ہتھکڑی نہ لگانے کا سخت نوٹس لے لیا۔
پولیس کے ذرائع کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس میں گرفتا ر ملزمان کے بیانات کی روشنی میں 3 افراد کو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ تفتیشی ٹیم نے موبائل ڈیٹا کی مدد سے تفتیش تیز کردی ہے،تفتیشی حکام کے مطابق جام گوٹھ میں افضل جوکھیو،نیاز سالار،جام عبدالکریم کے موبائل فون کی لوکیش حاصل کر لی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:کراچی، ناظم جوکھیو قتل کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، تحقیقاتی ٹیم کا دورہ