کراچی : رواں برس اکتوبر میں شروع ہونے والے کوک اسٹوڈیو کے 12 ویں سیزن کو اگر چند سال بعد روحیل حیات پروڈیوس کر رہے ہیں اور شائقین ان کی واپسی پر بڑے خوش تھے۔تاہم ان کے آنے کے باوجود اس بار کوک اسٹوڈیو کو کاپی رائٹس کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
کوک اسٹوڈیوکے 12 ویں سیزن کی ایک اور ویڈیو کو کاپی رائٹس مسائل کی وجہ سے یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا۔گزشتہ ہفتے 17 نومبر کو جاری ہونے والی کوک اسٹوڈیو 12 کی چوتھی قسط میں موجود صوفیانہ کلام گلوکارہ صنم ماروی کے کلام ’حیراں ہوا‘ کو بھی کاپی رائٹس کی وجہ سے ہٹا دیا گیا۔
صنم ماروی کے’ ’حیراں ہوا‘‘ سے پہلے بھی کوک اسٹوڈیو نے دوسری قسط کے ابرار الحق کے گانے ’بلو‘ اور ریچل وکاجی اور شجاع حیدر کے ’سیاں‘ کو بھی کاپی رائٹس کی وجہ سے ہٹایا گیا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ابرار الحق کے اپنے ہی گائے گئے گانے ’بلو‘ کو ایک نجی انٹرٹینمنٹ کمپنی کے دعوے کے بعد ہٹایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ مہوش حیات کی اپنے بھائی کیساتھ گانے کی ویڈیو وائرل