پاکستانی پاسپورٹس پر سعودیہ جانے والے 3افغان باشندے گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!
zia
ٹرمپ کا خطرناک پروجیکٹ ایسٹر کیا ہے؟
zia
آخری وار شروع، فلسطینی اب کہاں جائیں گے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹس پرملازمت کے لئے سعودیہ جانے والے 3 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق افغان شہریوں نے ایجنٹ کی مدد سے پاکستانی سفری دستاویزات حاصل کی تھیں۔ جس کی بنیاد پر وہ سعودیہ جانا چاہتے تھے۔

تینوں افغان شہری امیگریشن چیکنگ کے دوران پاکستان میں رہائش کے بارے میں تسلی بخش جوابات نہیں دے سکے۔

مزید پڑھیں:چمن میں دہشت گردوں کی فائرنگ، لیویز اہلکار جاں بحق

ذرائع کے مطابق ملزمان کو آف لوڈ کرنے کے بعد مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔دوران چیکنگ ملزمان کے مو بائل فونز سے افغان اسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔

Related Posts