تاجر سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والے 3ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
مسجد بیت السلام ڈیفنس فیز 4 میں نمازیوں کا سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
مسجد بیت السلام ڈیفنس فیز 4 میں نمازیوں کا سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے تاجر سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

لیاقت آباد کے علاقے میں 3 ملزمان نے تاجر سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا اور نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی جب کہ ملزمان جاتے ہوئے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردی۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کرنے کے بعد ان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارکر 3 ملزمان سلیمان عرف مکھن، وسیم اور نوید کو گرفتار کرکے 3 ٹی ٹی پسٹل برآمد کرلیں۔

پولیس کے مطابق تینوں ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 10 سے زائد مقدمات درج ہیں اور ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں نامعلوم ملزمان نے حساس ادارے کے (ر) کرنل کو قتل کردیا

Related Posts