سرکاری حج اسکیم،22 مارچ تک 26 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرکاری حج اسکیم،22 مارچ تک 26 ہزار سے زائد درخواستیں موصول
سرکاری حج اسکیم،22 مارچ تک 26 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے سرکاری حج اسکیم میں درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے، 22 مارچ تک 26 ہزار سے زائد درخواستیں بینکوں میں وصول ہوچکی ہیں۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسپانسرشپ سکیم کے تحت بیرون ملک سے ڈالر منگوانے والے درخواست گزاروں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہو گئی ہے، درخواست گزاروں کے فیڈ بیک پر ان کی آسانی کیلئے بینکوں کو مزید ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

سپانسر شپ بھجوانے والے کا عازمین حج سے خونی رشتہ ہونا ضروری نہیں، حج درخواست گزاروں کی آسانی کیلئے آسان اکاؤنٹ کی حد 10 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کی جا چکی ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

سمندر پار پاکستانی بیرون ملک سے بنوایا گیا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ بھی بینک میں جمع کروا سکتے ہی، مشکل کی صورت میں سادہ صفحہ پر ایک بیانِ حلفی بینک میں جمع کروانا ہوگا کہ وہ صحت مند ہیں۔

Related Posts