کراچی میں نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ سے 24 افراد زخمی ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں 2 گروہوں میں جھگڑا اور ہوائی فائرنگ، 1 راہگیر جاں بحق، 1 زخمی
راولپنڈی میں 2 گروہوں میں جھگڑا اور ہوائی فائرنگ، 1 راہگیر جاں بحق، 1 زخمی

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 24 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نئے سال کی آمد پر ملک کے مختلف شہروں میں جشن منایا گیا۔ اس موقعے پر ممانعت کے باوجود کراچی میں بے شمار شہریوں نے ہوائی فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر خواتین اور بچوں سمیت 24افراد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

سالِ نو کے موقع پر  ہوائی فائرنگ پر قتل کا مقدمہ ہوگا

کراچی پولیس نے ہوائی فائرنگ کے الزام میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 19 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اولڈ سٹی ایریا میں سب سے زیادہ افراد گرفتار ہوئے۔ زخمی ہونے والے شہریوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شہرِ قائد میں سال نو کے موقع پر پولیس کی جانب سے سی ویو ساحل کھلا رکھنے کا اعلان کیاگیا ہے۔ فیصلہ کیا گیا کہ ہوائی فائرنگ کے واقعات پر قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ساؤتھ اسد علی رضا نے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ نئے سال کی آمد پر سی ویو کھلا رہے گا، شہری اپنے من پسند تفریحی مقام سی ویوپر آکر نئے سال کا جشن مناسکتے ہیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ نیو ایئرنائٹ پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے جارہے ہیں، ڈھائی ہزار سے زائد پولیس کے جوان سی ویو اور اطراف میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، شہری قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے نئے سال کاجشن منائیں۔

Related Posts