کراچی ،گلستان سوسائٹی و قائد آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 24 ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

24 new coronavirus cases reported in karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : گلستان سوسائٹی و قائدآباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 24 ہوگئی، گلستان سوسائٹی اور چراغ کالونی 2 کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر ملیر نے لاانفورسمنٹ فورسز کو محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق لاک ڈاؤن کی ہدایات دیدی ہے۔

گلستان سوسائٹی سمیت چراغ کالونی 2 سے بھی کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ملیرکاکہنا ہے کہ عوام احتیاط کریں اپنی اور دوسروں کی زندگیاں محفوظ بنانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔

ڈپٹی کمشنر ملیر نے لا انفورسمنٹ فورسز اداروں کو گلستان سوسائیٹی اور چراغ کالونی 2 سے بھی کورونا کے کیسز ظاہر ہونے کے بعد تمام متاثرین کو قرنطینہ میں 15 روز رکھنے کی ہدایت کر دی۔

ڈی سی ملیر نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو مذکورہ علاقوں میں جراثیم کش ادویہ کے اسپرے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:لاہور، چاہ میراں میں کورونا کے 17 نئے کیسزرپورٹ ، 154 مکانات سیل

واضح رہے کہ ملک میں  کورونا کے کیسزکی تعداد 4695 ہوچکی ہے ،سندھ میں متاثر ہونیوالوں کی تعداد 1214 تک پہنچ گئی ہے جبکہ صوبہ سندھ میں کراچی سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Related Posts