سال 2024: جنرل عاصم منیر کی زیر قیادت نمایاں کامیابیاں

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Field Marshal Asim Munir celebrates Eid with troops on LoC
FILE PHOTO

سال 2024 پاکستان کے لیے نمایاں کامیابیوں کا سال رہا، جس میں انسداد دہشت گردی، عسکری سفارت کاری اور معاشی استحکام میں اہم پیش رفت ہوئی،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں ملک نے ان شعبوں میں غیرمعمولی نتائج حاصل کیے۔

جنرل عاصم منیر کے واضح مؤقف، “ایک پاکستانی کی جان افغانستان سے زیادہ اہم ہے”، کے تحت پاکستان نے افغان سرزمین سے ہونے والے سرحد پار دہشت گردی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

پاکستان کی فوج نے 59000 سے زائد کامیاب آپریشن کیے، جن میں 925 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جن میں بڑے دہشت گرد رہنما فدا الرحمٰن اور علی رحمٰن المعروف طہ سواتی شامل تھے۔ 73 سے زائد اہم دہشت گرد ہدف بنائے گئے جبکہ سیکڑوں دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

معاشی میدان میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط کیا، ترسیلات زر میں اضافہ کیا اور اسٹاک ایکسچینج کو تاریخی بلندیوں تک پہنچایا۔ سود کی شرح میں کمی اور ڈیفالٹ کے خدشات کا خاتمہ بھی اہم کامیابیاں رہیں۔

ملک سے ہر قسم کی انتہا پسندی کا خاتمہ کردیں گے، آرمی چیف کا عزم

 

سفارتی محاذ پر پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس کی میزبانی کی جس میں چین، روس، بیلاروس، قازقستان، کرغیزستان اور تاجکستان کے وزرائے اعظم اور دیگر اعلیٰ عہدیدار شریک ہوئے۔ کئی اہم ممالک کے سربراہان نے پاکستان کا دورہ کیا اور مختلف معاہدوں پر دستخط کیے۔

نیشنل لاجسٹک سیل نے وسطی ایشیا، روس اور یو اے ای کے ساتھ تجارتی راستے کھولے جبکہ جعلی خبروں اور غلط معلومات کے خلاف نئے قوانین نے قومی بیانیے کو مضبوط کیا۔2024 میں پاکستان نے اپنی استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترقی اور مظلوموں کے لیے طاقتور آواز کے طور پر ابھر کر خود کو دنیا میں منوایا۔

Related Posts