لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کاکہنا ہے کہ 2019 پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے بہتری کا ساتھ تھا۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے2019 کویادگارسال قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سال پاکستان ویمنز ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی اور کھیل میں بہتری آئی ہے۔
بسمہ معروف نے کہا کہ گزشتہ برس سے پاکستانی ویمن ٹیم کی کارکردگی میں بتدریج بہتری آتی گئی، سیریز کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف ہو اورہم اپنے ہوم گراونڈز پر کامیابی حاصل کی ، ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز جیتے۔
ان کاکہناتھا کہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز سب سے یادگار رہی کیوں کہ ساؤتھ افریقہ کی سرزمین پر کھیلنا کبھی آسان نہیں رہا، ساؤتھ افریقہ میں کارکردگی اتنی اچھی رہے گی یہ سوچابھی نہ تھا۔
کپتان پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کاکہناتھا کہ قومی ٹیم نے کھیل کے تینوں شعبوں میں اچھے کھیل کامظاہرہ کیا ، اس سیریز سے کھلاڑیوں میں اعتماد آیا کہ وہ کہیں بھی اچھا کھیل سکتی ہیں۔
بسمہ معروف نے کہا کہ بنگلہ دیش ویمن ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا، اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ٹیم بہتری کی طرف گامزن ہے تاہم میرے خیال میں سال کااختتام کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے سے انکار کردیا