خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے ضلع چارسدہ میں 2 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد انتہائی بے دردی سے قتل کیا گیا جس کے بعد عوام الناس نے انصاف کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے جسٹس فار زینب کو ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پشاور کے ضلع چارسدہ میں پیش آیا جہاں 2 سال 5 ماہ کی بچی زینب کو جنسی ہوس اور درندگی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اسے قتل کردیا گیا۔بچی کی لاش گزشتہ روز پشاور کے کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی۔
چارسدہ کی معصوم بچی کی میڈیکل رپورٹ سے تصدیق ہوتی ہے کہ قتل سے 18 گھنٹے قبل اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اس کے جسم کو کاٹ ڈالا گیا۔ معصوم بچی کے نرم و نازک جسم کا پوسٹ مارٹم 4 بار ہوا تاکہ موت کی وجہ معلوم ہوسکے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جسٹس فار زینب آج کا ٹاپ ٹرینڈ ہے جس کے تحت ہزاروں پیغامات ارسال کیے جا چکے ہیں جن میں عوام نے حکومتِ وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ زینب کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایاجائے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آصف اقبال نامی صارف نے ڈھائی سالہ زینب کے بے رحمی سے قتل اور جنسی زیادتی پر انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حکومتِ وقت اور عدلیہ سے زینب کیلئے انصاف چاہئے۔
We want Justice for Zainab Plz#JusticeForZainab https://t.co/ctadoQL8Zd
— Asif Iqbal (@AsifIqbalReal) October 7, 2020
رامیا نامی خاتون سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ابھی موٹر وے زیادتی کیس بھی حل نہیں ہوا تھا جس کے بعد جنسی زیادتی اور قتل کے مزید واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں لیکن ہم گیموں اور ٹی وی کے اشتہارات پر پابندیاں لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عدالتی نظام اسی طرح کام کرتا ہے۔ مجھے اِس بات پر کوئی حیرت نہیں لیکن یہ ایک قابلِ نفرت جرم ہے۔ زینب کو انصاف ملنا چاہئے۔
https://twitter.com/Yeh_tu_hoga/status/1313952877690458112
یہ بھی پڑھیں: ملتان میں 3بچوں ماں سے جنسی زیادتی کے ملزمان تاحال آزاد