خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں 2 عسکریت پسند ہلاک، 4 گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں 2 عسکریت پسند ہلاک، 4 گرفتار
خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں 2 عسکریت پسند ہلاک، 4 گرفتار

صوابی: خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں مقامی پولیس نے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک اور چار کو گرفتار کرلیا۔

ایم ایم نیوز کی جانب سے جمع کی گئی تفصیلات کے مطابق، گرفتار عسکریت پسندوں کی شناخت ثاقب، عبدالرحمن، عمران اور زبیر کے بطور ہوئی ہے۔

تمام دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ مارا جانے والا دہشت گرد اظہار چھ سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ اس کے سر پر بیس لاکھ روپے کا انعام ہے، جو خیبر پختونخواہ کی پولیس نے مقرر کیا ہے۔

مزید پڑھیں:سی ٹی ڈی پنجاب کا 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

ایم ایم نیوز کو مزید معلوم ہوا ہے کہ عسکریت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے دہشتگردوں کے قبضے سے 20 کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور دستی بم بھی برآمد کیے ہیں۔

Related Posts